یمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے، صدر ایران

تہران (ارنا) صدر ایران نے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ کے ساتھ بات چیت میں فلسطینی قوم کی نسل کشی کو روکنے کے لیے یمن کے جرأت مندانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے۔

سید ابراہیم رئیسی نے مہدی المشاط سے ٹیلی فونک بات چیت میں غزہ کے مظلوم عوام کی یمنی عوام اور مجاہدین کی جانب سے حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن کی بہادر قوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں یقیناً موثر ہے اور دنیا کی آزاد قوموں اور امت اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہیں۔

مہدی المشاط نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے قابل فخر اور باوقار آپریشن پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دشمن کو سزا دینے کا بہادرانہ اقدام جو نہ کسی کا احترام کرتا ہے، نہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے  اور طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتا، یہ شاندار اسلامی انقلاب کا اعادہ اور امام خمینی (رح) کی تعلیمات کا نتیجہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .